ورلڈ چیمپئن آسٹریلوی ٹیم شدید مشکلات کا شکار، مسلسل شکستوں کا سامنا

آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل پانچویں ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میکے میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 2016 سے اب تک پانچ ون ڈے سیریز کھیلی گئی ہیں۔ تمام سیریز جنوبی افریقہ کے نام رہیں۔اس کے علاوہ 2009 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پہ مسلسل چار ون ڈے میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

جنوبی افریقہ سے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شکست سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری دونوں میچز میں بھی شکست ہوئی تھی۔آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ پہ کھیلے گئے ون ڈے میچز میں کبھی بھی مسلسل دو مرتبہ سے زائد 200 سے کم رنز پر آؤٹ نہیں ہوئی تھی۔

تاہم گزشتہ چار میچز میں آسٹریلوی ٹیم 200 رنز بنانے میں ناکام رہی ہے۔آسٹریلوی ٹیم کو گزشتہ آٹھ ون ڈے میچز میں سے سات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *