علیمہ خان کو میڈیا سے بات چیت کے دوران انڈا مار دیا گیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، جہاں انہیں کسی نے انڈا پھینک کر مارا۔ پولیس نے علیمہ خان کو انڈا مارنے کے شبہے میں 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر علیمہ خان صحافیوں کے ساتھ سوالات کا سیشن کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئیں۔