کراچی(پبلک پوسٹ)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر آج جمعہ کی رات گیس کی بندش نہیں ہوگی۔
اپنے اعلامیے میں سوئی سدرن نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کی مناسبت سے رات 11 بجے سے صبح تک ہونے والی گیس کی بندش نہیں کی جائے گی، صارفین کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس آج سے بلاتعطل 6 ستمبر کی رات دس بجے تک دستیاب رہے گی، گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو موخر کیا جائے گا اور بندش نہیں ہوگی۔