امریکی فوج کی موجودگی عوام کو قبول نہیں:افغان وزارت خارجہ

افغان وزارتِ خارجہ حکام نے کہا ہے کہ امریکی فوجی موجودگی افغان عوام کو قبول نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ امور کےڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر ذاکر جلالی نے بگرام فوجی بیس کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین پر امریکی فوجی موجودگی کو افغان عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔

ذاکر جلالی نے بتایا کہ امریکی فوجی موجودگی کے امکان کو دوحہ مذاکرات کے دوران مسترد کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان تعلقات کو فوجی موجودگی کے بغیر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رابطے، باہمی احترام، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کے بگرام بیس پر امریکی فوج کی تعیناتی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

Check Also

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *