ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے
،معرکۂ حق کو گزرے پانچ ماہ ہو چکے مگر بھارت اپنے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے سے باز نہیں آیا اور بھارتی عسکری قیادت نے ایک بار پھر اشتعال انگیز مہم شروع کر دی ہے
جس کا مقصد بہار اور مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے، ہر جارحانہ عمل کا جواب تیز ،پختہ ، زوردار انداز میں دیا جائیگا جونسلیں یادر کھیں گی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارت ماضی کی طرح الیکشن سے پہلے پاکستان مخالف بیانیہ چلا رہا ہے اور فوجی قیادت کی طرف سے دیئے جانے والے غیرذمہ دارانہ بیانات سیاسی دباؤ کے تحت افسوسناک نوعیت اختیار کر گئے ہیں،
ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور امن چاہتا ہے مگر دشمن کے جھوٹے بیانیے کا ہر سطح پر جواب دیا جائے گا تاکہ حقائق کو صحیح تناظر میں عوام تک پہنچایا جا سکے اور پروپیگینڈہ بے نقاب ہو۔