کینیڈا میں مسجد کے بانی رکن کے قتل کا معمہ حل مقتول کا بیٹا ملوث نکلا

کینیڈا کے شہر آشوا (Oshawa) میں مسجد کے بانی رکن کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر والد کے قتل کا الزام ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 80 سالہ ابراہیم بالا، جو آشوا مسجد کے بانی ممبران میں سے ایک تھے، کو 16 اکتوبر کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ان کے 42 سالہ بیٹے صہیب بالا کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ قتل کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ واقعے کے بعد کینیڈین مسلم کمیونٹی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ کینیڈا میں مذہبی اور خاندانی تشدد کے حوالے سے ایک افسوسناک اور حیران کن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Check Also

راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار نہ کر سکا

بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *