پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت کھیلے گئے میچز میں ابراہیم علی بھائی اسکول اور بیکن ہاوس اسکول نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے حریفوں کو واضح فرق سے شکست دے دی۔

جناح کالج گراؤنڈ پر ابراہیم علی بھائی اسکول نے الفا ہائی اسکول کو 39 رنز سے ہرایا۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز اسکور کیے، محمد زاہد نے 59 اور ارمان شہزاد نے 29 رنز بنائے۔

جواب میں الفا ہائی اسکول کی ٹیم 128 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

فہد نے 4، محمد عباس نے 3 اور محمد عمر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسرے میچ میں، جو آئی بی اے یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلا گیا، بیکن ہاوس اسکول نے دی نیکسٹ اسکول کو 166 رنز سے شکست دی۔

بیکن ہاوس اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔

سعد شہزاد نے ناقابل شکست 55، محب ناصر نے 50 اور رعنا حمزہ نے 46 رنز اسکور کیے۔

دی نیکسٹ اسکول کی ٹیم 91 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ صائم انصاری نے 3 جبکہ عمر عمران اور محب ناصر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

فاتح ٹیموں نے اس کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *