پاکستان کا اپنی فضائی حدود 2 روز جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا۔

نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

نوٹم کا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

Check Also

قرض کی عدم ادائیگی پر بیوی و بچی کے مبینہ اغواء سے دلبرداشتہ محنت کش کی خودکشی

شیخو پورہ کے علاقے فاروق آباد میں مبینہ طور پر قرض کی ادائیگی میں تاخیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *