ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام کی ان کے گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق روہنی کلام کی موت خودکشی معلوم ہوتی ہے۔
روہنی کلام کی چھوٹی بہن نے پولیس کو بتایا کہ روہنی بھارت کے شہر آشٹا میں ایک نجی اسکول میں بطور مارشل آرٹ کوچ کام کررہی تھیں۔
بہن کے مطابق ہفتے کے روز روہنی اپنے گھر والوں سے ملنے دیواس آئی تھیں، اتوار کی صبح روہنی نے معمول کی طرح ناشتہ کیا اس کے بعد کمرے میں جا کر فون پر بات کی اور پھر دروازہ لاک کرلیا۔
بعد ازاں روہنی کو اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
بہن کے مطابق روہنی حالیہ دنوں کام سے متعلق کافی دباؤ کا سامنا کررہی تھیں اور مبینہ طور پر انہیں اسکول کی فیکلٹی اور خاص طور پر پرنسپل کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
THE PUBLIC POST