کراچی (پبلک پوسٹ )
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے شہر بھر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو روکنے اور چالان کرنے کے تمام اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔
اب ٹریفک پولیس کا کام صرف ٹریفک مینجمنٹ تک محدود ہوگا، جبکہ چالان صرف ای چالان کے ذریعے ہی جاری ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ جن مقامات پر کیمرے نصب نہیں ہیں وہاں بھی اہلکار کسی گاڑی کو نہیں روک سکتے، اور مستقبل میں پورا نظام کیمرہ بیسڈ ہوگا تاکہ ٹریفک کا بہاؤ بہتر اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔
THE PUBLIC POST