زرعی یونیورسٹی میں جنسی اسکینڈل؛ پروفیسر کے طالبہ کو نازیبا اشارے، ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس میں جنسی اسکینڈل سامنے آگیا جب کہ پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر طالبہ کو نازیبا اشارے کرنے، اور جنسی ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طالبہ نے 31 اکتوبر کو پروفیسر کے خلاف تحریری درخواست گزاری۔

یونیوسٹی انتطامیہ نے مزید بتایا کہ جنسی حراسگی میں ملوث پروفیسر یحییٰ کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کا داخلہ یونیورسٹی میں بند کردیا گیا ہے۔

پرنسپل نے کہا کہ وائس چانسلر کے پاس حراسمنٹ کمیٹی معاملے کی انکوائری کررہی ہے، تاحال پروفیسر کے خلاف کوئی حتمی انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

پروفیسر یحییٰ خان کی طالبہ کو نازیبا اشارے کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، پروفیسر یحییٰ نے طالبہ سے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ ‘پیپرز میں 2 نمبر اضافی لگانے پر مجھے کیا دو گی‘۔

Check Also

کراچی میں ہیوی وہیکلز پر ٹریکر نصب،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ رائیڈرز کو وارننگ

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی میں ٹریفک نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے بڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *