کراچی (پبلک پوسٹ )
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں مخدوش اور خطرناک عمارتوں کا جلد سروے مکمل کرے اور انہیں خالی کروا کر منہدم کرنے کا عمل شروع کرے۔
کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں مجموعی طور پر 588 مخدوش عمارتوں کا فزیکل سروے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اب تک 59 عمارتیں خالی کروا دی گئی ہیں۔
کمشنر کراچی نے تاریخی عمارتوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے SBCA کو ہدایت کی کہ تاریخی عمارتوں کو منہدم کرنے سے قبل ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے ساتھ مشاورت کریں اور ان کی اجازت کے بغیر کسی تاریخی عمارت کو منہدم نہ کیا جائے۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں، تاکہ مخدوش اور خطرناک عمارتوں سے کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
THE PUBLIC POST