پاکستان میں رواں سال کا آخری سپر مون آج شام طلوع ہوگا،چاند 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا

اسلام آباد ( پبلک پوسٹ)
اسپارکو کے مطابق پاکستان میں رواں سال کا آخری سپر مون آج شام 4 بج کر 58 منٹ پر طلوع ہوگا جو 99.2 فیصد روشن حالت میں نظر آئے گا۔

4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات چاند اور زمین کا درمیانی فاصلہ 3 لاکھ 57 ہزار 218 کلومیٹر رہے گا۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے مطابق دسمبر کا یہ “کولڈ مون” سال 2025 کا تیسرا سپر مون ہے، جو 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر 99.8 فیصد روشن حالت میں اپنے عروج پر پہنچے گا۔

ماہرین کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا، جس کی وجہ سے فلک بینی کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک شاندار فلکیاتی مظہر ثابت ہوگا۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *