کراچی (پبلک پوسٹ )
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق چند روز سے شہر میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، تاہم آئندہ ہفتے سے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں آئندہ ہفتے شدید سردی اور برف باری کی بھی پیشگوئی کی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
THE PUBLIC POST