اسلام آباد کے مختلف علاقوں میںگرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،2 افراد گرفتار

اسلام آباد:اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں 21 مشکوک افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اور زونل ایس پیز کی زیر نگرانی ہونے والے سرچ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 168 افراد، 129گھرانوں، 29 دکانوں، 74 موٹر سائیکلوں اور 25 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن جانچ پڑتال کے لیے 06 افغانیوں کو بھی تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ آپریشن کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔

Check Also

اٹلی سے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ لینے میں کامیاب ہوگئے

ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اٹلی سے ساڑھے 10 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *