کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر، آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم

کراچی:فلور ملز کے ممکنہ احتجاج اور الٹی میٹم کی دھمکی کے بعد سندھ حکومت نے ٹریڈرز کو گندم فراہم کرنے کے آرڈرز منسوخ کر دیے ہیں۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ خوراک کے ہنگامی مراسلے میں ٹریڈرز کو گندم کے جاری کردہ تمام چالان روک دیے گئے۔

محکمہ خوراک کے پہلے سے دیے گئے چالانوں پر ٹریڈرز گندم اٹھا سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کی منسوخی سے کراچی میں آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم ہوگیا۔

Check Also

عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *