انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز فائنل،پاکستان فاتح، زمبابوے کو شکست

انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل پاکستان نے 9 وکٹ سے جیت لیا، زمبابوے کو شکست دے دی۔

ہرارے میں ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں ایشیا کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

میچ میں زمبابوے کی ٹیم 45ویں اوورز میں 158 رنز پر آؤٹ ہوگئی، گرین شرٹس نے ہدف 17ویں اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر سمیر منہاس نے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، محمد شایان 38 اور عثمان خان 2 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

ایونٹ میں کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپنےجذبے اور مہارت سے قوم کو قابل فخر بنایا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سمیر منہاس خاص طور پر قابل ذکر ہیں، جنہوں نے فائنل میں خاص طور پر متاثر کن بیٹنگ کی۔

Check Also

تھرکول منصوبےکی پیشرفت رپورٹ،تکمیل سے بندرگاہ تک کوئلے کی رسائی آسان ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرکول منصوبے کی پیش رفت رپورت پر اطمینان کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *