کراچی میں سردی کی شدت میں کمی، صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز شہر کا موسم خشک اور رات میں خنک رہےگا جب کہ صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں جمعرات کو کم سےکم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے، جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمات کے مطابق شمال مشرق سے خشک اور خنک ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ دوپہر کے بعدجنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Check Also

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *