کراچی(کامرس رپورٹر) معروف بزنس مین اور اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے کہا ہے اس المناک واقعے کے بعد 1200 سو خاندان چند لمحے میں سٹرک پر آگئے جو کہ قومی سانحہ ہے پاکستان کی پوری تاجر برادری سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے المناک واقعے کے بعد ہم متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر مکمن تعاون کرینگے عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ کراچی چیمبر اور فیڈریشن بھی اپنا کردار ادا کرے حکومت فوری طورپر متاثرین کو مالی امداد فراہم کرے اور اس واقعے کی بھرپور انداز سے تحقیقات شروع کردی جائے اور ذمے دارون کی قانون کے گرفت میں لایا جائے کراچی کے بڑے تجارتی مراکز میں حفاظتی انتظامات کا فقدان کسی المیہ سے کم نہیں ہے عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ گل پلازہ کراچی کے تاریخی اور تجارتی مرکز پر پیش آنے والا سانحہ قومی المیہ ہے جس نے نہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع کیا بلکہ کراچی کی معیشت اور تاجر برادری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے یہ واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حفاظتی ضوابط، ایمرجنسی رسپانس اور حکومتی منصوبہ بندی میں شدید خلا موجود ہے جو عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں گل پلازہ جو کراچی کے مصروف ترین تجارتی مراکز میں سے ایک تھا اور جہاں تقریباً 1,200 دکانیں تھیں اچانک شدید آگ کی لپیٹ میں آگیا اس آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں زخمی افراد ہوئے اور درجنوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں اس واقعہ نے تاجروں کی سالوں کی کمائی کو خاک میں ملا دیا عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا ایک کلیدی ستون ہے اور ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والا شہر ہے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ سانحہ میں حفاظتی اقدامات کی کمی ایمرجنسی رسپانس میں تاخیر اور حکومتی اداروں کی غفلت واضح طور پر سامنے آئی ہے اس سانحہ نے کراچی جیسے عظیم تجارتی شہر میں حفاظتی معیاروں کی سنگین خرابی اور انتظامی کوتاہیوں کو بے نقاب کیا ہے تاجروں، شہریوں اور خانوادہ متاثرین کی توقع ہے کہ حکومت فوری طور پر شفاف تحقیقات کرے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے اور متاثرین کو مناسب معاوضہ فراہم کرے اور آگ سے بچاؤ کے مؤثر قوانین نافذ کرے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات دوبارہ نہ ہوں۔ گل پلازہ کا سانحہ محض ایک تجارتی نقصان نہیں بلکہ ایک قومی ڈراؤنا سچ ہے جس نے عوام کی جانوں، تاجروں کی کمائی اور ملک کی معیشت کے لیے انتباہی زنگ بجا دیا ہے حکومت اور متعلقہ اداروں پر لازم ہے کہ وہ اس واقعے کے پسِ پشت وجوہات کا مکمل جائزہ لیں حفاظتی نظام کو مضبوط کریں اور تجارتی برادری کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں
THE PUBLIC POST