بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے، اگر بانی کا علاج کسی سرکاری اسپتال میں ہوا تو یہ تشویش ناک پہلو ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کو صحت سے متعلق کسی بھی پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آخری ملاقات عظمیٰ خان سے ہوئی جس کے بعد سے اب تک بانی کی کوئی اطلاع نہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ایک موقع پر بانی کو جیل سے باہر لے جانے کی خبر آئی تھی، ماضی میں ہم بہنوں نے پوچھا تھا تو بانی نے انکار کیا اور کہا کہ فیک خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

Check Also

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *