پاکستان کے فاسٹ بولرز کی تاریخ بہت اچھی ہے: مچل مارش

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کی تاریخ بہت اچھی ہے، شاہین آفریدی اچھے بولر ہیں، ہمارے لیے چیلنجنگ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز اچھی ہوگی تیاری اچھی کی ہے، ہم یہاں سیریز کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں، دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز بڑی اہم ہے۔

مچل مارش کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز ہو رہی ہے، کچھ کھلاڑی دبئی میں موجود تھے، تیاری کر رہے ہیں، زیادہ تر کھلاڑی دبئی میں ٹریننگ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے میچ کے لیے ہم اچھی تیاری کے ساتھ آئیں گے، پاکستان کے کھلاڑی بگ بیش کھیلے ہیں، اُمید ہے انہوں نے انجوائے کیا ہو گا، میں اپنے کھیلنے کے حوالے سے آج رات یا کل فیصلہ کروں گا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہم نے اسپنرز کے لیے پلان کیا ہے، اٹیک کرنے کی کوشش کریں گے، ہمارے لیے یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہوں گی۔

Check Also

بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *