صرف 20 سے 30 لاکھ روپے میں سادگی سے شادی کروں گی: علیشبہ انجم

پاکستانی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن و معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علیشبہ انجم نے سادگی سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیٹ سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیاں اکثر و بیشتر ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، تاہم ایسے میں ٹک ٹاکر علیشبہ انجم نے صرف 20 سے 30 لاکھ روپے میں شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

حال ہی میں جب ٹک ٹاکر سے ان کی شادی کے منصوبوں سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں سادگی سے شادی کروں گی، جو 20 سے 30 لاکھ روپے میں ہو سکتی ہے، صرف نکاح اور ولیمہ ہو گا۔

اسی موقع پر انہوں نے اپنے لباس کی قیمت کی متعلق تفصیل بھی بتائی اور کہا کہ میں نے جینز جاپان سے خریدی ہے جس کی قیمت 20 ہزار روپے، شرٹ 10 ہزار روپے اور جوتوں کی قیمت 25 ہزار روپے تک ہے۔

علیشبہ انجم کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، اس پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین ٹک ٹاکر کی تعریف کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے اپنی شادی پر کم خرچ کرنے کی بات کی ہے۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اللّٰہ سب کو ایسی سادہ شادی نصیب کرے۔

تاہم بعض صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا 20 سے 30 لاکھ روپے کی شادی کو سادہ کہا جا سکتا ہے؟

واضح رہے کہ علیشبہ انجم سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Check Also

بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *