جب گٹکے پر پابندی لگتی ہے تو زیادہ قیمتوں میں بکتا ہےوفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب حکومت گٹکے پر پابندی لگاتی ہے تو یہ اور زیادہ قیمتوں میں بکتا ہے۔

جو لوگ گٹکے کھا رہے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ اس سے کینسر ہوتا ہے، یہ خود کو نقصان پہنچاتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ ہمارا علاج نہیں ہوتا۔

کراچی میں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ہر تیسرا آدمی ذیابیطس کا مریض ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہاں حکومت کی غلطیاں ہیں، مگر کچھ کام ہمیں خود بھی کرنے ہیں، حکومت مفت ٹیکے لگا رہی ہے مگر ہم وہ بھی نہیں لگواتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں ایک صحت مند انسان رہنے کا کہتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری مشترکہ غلطی ہے کہ زہر بک رہا ہے تو ہم نہ خریدیں، جب حکومت گٹکے کو بند کرتی ہے تو زیادہ قیمتوں میں بکتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہماری کوششوں سے پاکستان ایک بہترین ملک بنے گا، ہم ٹیلی میڈیسن سے صحت کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیلی میڈیسن دراصل دور دراز علاقوں کے لیے ہی ہے اور ہم صحت کے لیے اس سے زیادہ کچھ کر نہیں سکتے کیوں کہ یہ صوبائی معاملہ ہے۔

Check Also

ویلنٹائن ڈے پر مرتضیٰ وہاب نےحافظ نعیم الرحمان کیلئے گلدستہ بھیجوا دیا

ویلنٹائن ڈے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *