سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی(پبلک پوسٹ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2910ڈالر کی سطح پر آگئی ۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 60ہزار 802روپے کی سطح پر آگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 900ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 700روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 458روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Check Also

رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *