پاک فوج نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے چھ خوارج کو ہلاک کردیا

راولپنّ(پبلک پوسٹ )پاک فوج نے کرک میں آپریشن کرتے ہوئے چھ خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج 21 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع کرک میں ایک آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کے دستوں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *