نادر آباد: 10 ہزار کی ڈکیتی کی 15 کی کال کا ڈراپ سین

نادر آباد میں مبینہ چوری کی واردات سے متعلق کی گئی 15 کال کا ڈراپ سین سامنے آ گیا، جہاں اطلاع دینے والا ہی واقعے کا مرکزی ملزم نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے 10 ہزار روپے کی مبینہ چوری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا اور خود ہی ایمرجنسی کال کر کے واقعے کی اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم کا کسی شخص کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد اس نے مقدمہ درج کروانے کے لیے یہ منصوبہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زیادہ دیر تک تفتیشی عمل میں حقائق چھپا نہ سکا اور دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج نادر آباد نقی علی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

Check Also

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم

رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے فنانس بل 2026-27 میں حکومت کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *