شوہر نے گھر والوں کے ساتھ مل کر اپنی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا

نارووال میں ظالم سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ خاتون کا قتل ہوگیا، سنگدل شوہر نے گھر والوں کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم وقاص کی بیوی مبین 8 ماہ کی حاملہ تھی۔ شوہر وقاص نے اپنی والدہ، والد اور ایک عزیز کے ساتھ ملکر بیوی کو قتل کیا۔

مقتولہ مبین کو گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا گیا، مقتولہ کا 8 ماہ کا بچہ بھی نہ بچ سکا۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔

مقتولہ کی پانچ سال پہلے شادی ہوئی تھی جبکہ شوہر بیرون ملک کام کرتا تھا۔ مقتولہ مبین کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی۔

Check Also

کراچی:اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی بڑی واردات ،ڈاکو لاکھوں روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی: اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھر کے اندر ڈکیتی کی بڑی واردات، لاکھوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *