لاہور، کراچی، ملتان میں اکیڈمیز کومکمل فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور، کراچی، ملتان میں اکیڈمیز کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور، کراچی اور ملتان میں اکیڈمیز کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تینوں شہروں کی اکیڈمیز میں سال بھر مختلف پروگرامز جاری رہیں گے، ایج گروپ پاتھ ویز پروگرام کو خاص طور پر توجہ دی جائے گی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بینچ اسٹرنتھ پر کام کیا جائے گا، پرفارمرز کو این سی اے میں رکھا جائے گا اور کوچز ان پر کام کریں گے ۔

ملتان میں انڈر 19 کرکٹرز کو تربیت دی جائے گی اور انہیں آئندہ ورلڈکپ کےلیے تیار کیا جائے گا۔

کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور دیگر ممکنہ کھلاڑی ہوں گی، ویمن کرکٹرز کو رواں برس کے کرکٹ ورلڈکپ اور آئندہ برس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیار کیا جائے گا۔

عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، ماضی کی طرح عاقب جاوید ایک بار پھر اکیڈمیز کو آباد کریں گے۔

Check Also

دہشت گرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار

نیویارک(پبلک پوسٹ)پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *