کراچی؛ 2 کروڑ کے فراڈ میں مفرور شریک ملزم سابق بینکر گرفتار

دو کروڑ روپے کے مالیاتی فراڈ میں مطلوب مفرور شریک ملزم، جو کہ سابق بینکار ہے، کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق 20 ملین روپے کی خرد برد کے مقدمے میں ملوث مفرور ملزم کو ایک بڑی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم ایف آئی آر نمبر 26/21 میں مطلوب تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مرکزی ملزم، جو خود بھی سابق بینکار ہے، پہلے ہی تحویل میں لیا جا چکا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے ایک صارف سے ٹرم ڈپازٹ کے بہانے 20 ملین روپے کا چیک حاصل کیا اور اسے بدنیتی سے استعمال کرتے ہوئے ایک جعلی اکاؤنٹ کے حق میں پے آرڈر جاری کیا۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ رقم بعد ازاں ایک دوسرے بینک میں قائم ڈمی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، جہاں سے پوری رقم نکال لی گئی۔ گرفتار شریک ملزم نے اس مالیاتی فراڈ میں کلیدی کردار ادا کیا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔

ملزم کو اولڈ سبزی منڈی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

پشاور: خاتون پر گھریلو تشدد کیس میں شوہر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

پشاور کی سیشن کورٹ میں گھریلو تشدد کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *