اینٹی بائیوٹکس سے اسہال کے سبب کیا علاج ادھورا چھوڑ دینا چاہیے؟

اینٹی بائیوٹکس عام طور پر بیکٹیریا سے ہونے والے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، تاہم یہ جسم میں موجود مفید بیکٹیریا کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں اسہال سمیت دیگر مضر اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے عام سائیڈ ایفیکٹس میں اسہال، متلی، قے، الرجی، ایسٹ انفیکشن اور دھوپ سے حساسیت شامل ہیں۔ اسہال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اینٹی بائیوٹکس آنتوں میں موجود قدرتی بیکٹیریا کے توازن کو متاثر کر دیتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسہال ہو بھی جائے تو اینٹی بائیوٹکس کا کورس ادھورا چھوڑنا مناسب نہیں، کیونکہ اس سے انفیکشن مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، بیماری دوبارہ ہو سکتی ہے اور بیکٹیریا میں ادویات کے خلاف مزاحمت (اینٹی بائیوٹک ریزسٹنس) پیدا ہو سکتی ہے۔

اگر علامات ہلکی ہوں تو زیادہ پانی پینا، متوازن غذا لینا اور ڈاکٹر کے مشورے سے پروبائیوٹکس کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم اگر شدید علامات ظاہر ہوں، جیسے بار بار دست آنا، بخار، پیٹ میں درد یا پاخانے میں خون آنا، تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر اینٹی بائیوٹکس ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں، مکمل کورس ضرور کریں، الرجی یا سابقہ ردعمل کے بارے میں معالج کو آگاہ رکھیں، سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق معلومات حاصل کریں اور بغیر مشورے کے اسہال روکنے والی ادویات استعمال نہ کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کے دوران اسہال ایک عام مسئلہ ہے، لیکن علاج ادھورا چھوڑنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے کسی بھی پیچیدگی کی صورت میں خود فیصلہ کرنے کے بجائے فوری طبی مشورہ لینا ضروری ہے۔

نوٹ: یہ معلومات عام آگاہی کے لیے ہے، کسی بھی طبی مسئلے کی صورت میں اپنے معالج سے رجوع کریں۔

Check Also

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فاروق اعظم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کی شناخت ریحان کے نام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *