ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت نے نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم ذیشان عرف شانی کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے رقم متاثرہ لڑکی کو ادا کرنے کا حکم دیا۔
پراسکیویشن کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کے گھر میں رہائش پذیر کرائے دار کا بھائی ہے اسی سبب اُس کا گھر میں آنا جانا رہتا تھا۔
2024 کو ملزم لڑکی کو زبردستی بھائی کے گھر لے کر گیا اور زیادتی کی تھی مقدمہ درج ہونے پر ملزم کے بڑے بھائی نے اسے پولیس اسٹیشن میں پیش کرکے گرفتار کروایا۔
ملزم کے خلاف تھانہ رضویہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
THE PUBLIC POST