کن دو کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیم میں شامل نہ کرنا بڑی غلطی تھی؟ جیسن گلیسپی نے بتادیا

کراچی(پبلک پوسٹ)سابق پاکستانی ہیڈ کوچ اور آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ جیسن گلیسپی دو کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی غلطی قرار دے دیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں گلیسپی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی عرفان خان نیازی اور صفیان مقیم کی شمولیت سے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بڑا فائدہ ہو سکتا تھا۔ وہ عرفان نیازی کی بیٹنگ اور فیلڈنگ صلاحیتوں کے معترف ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنا ناقابل یقین فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عرفان خان نیازی پاکستان کے سب سے زیادہ خطرناک اور بہترین ہارڈ ہٹرز میں سے ایک ہیں، وہ ملک کے بہترین فیلڈر بھی ہیں، ان کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب نہ ہونا ناقابل یقین ہے۔

Check Also

آغا سلمان، بابراعظم کا کون سا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے؟

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے