سونے کی فی تولہ قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

کراچی:امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ طور پر رواں سال شرح سود کم نہ ہونے، عالمی سطح پر امریکی ڈالر مضبوط ہونے، روسی اور ترکیہ کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے اپنے گولڈ کے ذخائر فروخت کیے جانے سے عالمی بلین اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 149 ڈالر کی بڑی نوعیت کمی سے 4ہزار 156ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 14ہزار 900روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4لاکھ 38ہزار 036روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 13ہزار 410روپے کی کمی سے 3لاکھ 74ہزار 205روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 4ڈالر 13 سینٹس کی بڑی کمی سے 64 ڈالر 67 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 413روپے کی کمی سے 6ہزار 946روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 373روپے کی کمی سے 5ہزار 895روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

’’چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانے کا سوال‘‘؟شازیہ منظور کے دلچسپ جواب نے محفل لوٹ لی

پاکستان کی معروف لوک اور پلے بیک گلوکارہ شازیہ منظور نے ایک ٹی وی پروگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *