’’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب‘‘ قکا ولی عہد سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں ۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال نے دل جیت لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری آمد پر سعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے سے والہانہ استقبال حیران کن تھا، سعودی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ محبت اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *