چور نے ضمیر کے بوجھ تلے دب کر 9 برس بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

ٹرنوزن: ہالینڈ میں 9 سال پرانا چوری کا کیس اس وقت حل ہو گیا جب مجرم نے اپنے ضمیر کے بوجھ تلے دب کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ واقعہ 18 جنوری 2016 کو جنوبی ہالینڈ کے قصبے ٹرنوزن میں پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے پٹرول پمپ سے چند سو یورو چوری کر لیے تھے۔

پولیس نے کیس کی تحقیقات کی، لیکن چور کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور معاملہ بند کر دیا گیا۔ تاہم، حال ہی میں 28 سالہ شخص جو اب ارنہیم میں رہائش پذیر ہے، خود اپنے آبائی علاقے میں پولیس کے پاس پہنچ گیا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مجرم اپنے کیے پر پشیمان ہے اور اس نے چوری شدہ رقم واپس کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اب استغاثہ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ کیس کو آگے کیسے بڑھایا جائے، اور مجرم کو کیا سزا دی جا سکتی ہے۔

Check Also

صہیونی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 356 فلسطینی شہید، جبری انخلا کا حکم

سفاک صہیونی فوج نے ماہ صیام میں فلسطینیوں کی زمین خون سے رنگین کردی، جنگی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے