ملزم ارمغان نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا، نشے میں لگ رہا تھا، ایف آئی اے تفتیشی ٹیم

کراچی(پبلک پوسٹ)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا وہ نشے میں لگ رہا تھا تفتیش دوبارہ ہوگی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم اور اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ارمغان اور شیراز سے تفتیش کی ہے۔ تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے کہا ہے کہ 28 فروری کو پولیس کو خط لکھا کہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ہمیں دیا جائے مگر پولیس نے اب تک ہمیں کوئی سامان فراہم نہیں کیا، پولیس کی ریڈ ٹیم کے بارے میں بھی معلومات فراہم نہیں کی جاسکیں۔
ایف آئی اے کے مطابق شیراز نے بتایا کہ وہ اس سے چھوٹے کے طور پر کام لیتا تھا، ارمغان نے کسی بات کا کوئی سیدھا جواب نہیں دیا، ارمغان نشے کی حالت میں لگ رہا تھا، الیکٹرانک ڈیوائسز کی فرانزک رپورٹ ملنے کے بعد ان سے دوبارہ تفتیش ہوگی۔

Check Also

کراچی: واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون، شوہر سمیت جاں بحق، بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے