کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور جاں بحق،رواں سال ڈاکوؤں نے 48 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نیوکراچی پانچ نمبر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سبزی فروش جاں بحق ہوگیا ، رواں سال اب تک ڈاکوؤں نے 48 شہریوں کو لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران موت کی آغوش میں بھیج دیا جبکہ سیکڑوں شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو چکے ہیں۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے نیوکراچی 5 نمبر خضرا مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورن علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ عمران ولد ریاض کے نام سے کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول عمران سبزی فروش تھا۔

واقعے کے وقت سوزوکی پک اپ پر سبزی کی خریداری کے لیے نیو سبزی منڈی جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سوزوکی پک اپ کو روک کر لوٹ مار شروع کر دی ، عمران نے مزاحمت کی تو ڈاکو مشتعل ہوگئے اور انہوں نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کی مزید تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اکھٹی کی جا رہی ہیں ، رواں سال ڈاکوؤں نے اب تک لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران 48 شہریوں کو موت کی آغوش میں بھیج چکے ہیں جبکہ سیکڑوں شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو چکے ہیں۔

رواں سال کے اب بھی 4 ماہ باقی ہیں ، شہر میں اسٹریٹ کرائم ڈکیتیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ختم ہونے نام ہی نہیں لے رہا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم مطالبہ کس سے کریں ہمیں تو امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے بچوں کو اس ملک سے بیرون ملک بھیج دیا جائے تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی موت سے بچ جائیں۔

Check Also

کراچی: بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *