عمران ہاشمی نے جاوید شیخ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے لیجنڈ پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی جانب سے نامناسب رویے کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اداکار کے ساتھ پہلی ملاقات یاد ہی نہیں۔جاوید شیخ نے رواں ماہ مارچ کے آغاز میں ٹی وی پروگرام میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پربات کرتے ہوئے اداکار کے نامناسب رویے کا انکشاف کیا تھا۔

جاوید شیخ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بھارتی فلم ’جنت‘ کی شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے، جہاں عمران ہاشمی بھی پہنچے اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ اور کس کس کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ شوٹنگ کے وقت ہدایت کار نے انہیں اور عمران ہاشمی کی ملاقات کرواتے ہوئے ایک دوسرے سے تعارف کرایا اور اس دوران انہوں نے بھارتی اداکار سے ملانے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا۔

انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ کہ عمران ہاشمی نے ان کے ہاتھ بڑھانے پر نامناسب رویہ اختیار کیا اور منہ دوسری طرف پھیر کر بے دلی سے ان سے ہاتھ ملا کر چلے گئے، جس پر انہیں افسوس کے ساتھ ساتھ غصہ بھی آیا۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارت کے دوسرے اداکار جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھی انہیں شیخ صاحب، شیخ صاحب کرکے بلاتے ہیں اور عزت دیتے ہیں لیکن عمران ہاشمی نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔اور اب عمران ہاشمی نے بھی جاوید شیخ کے الزامات پر لب کشائی کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پاکستانی اداکار کے ساتھ دوستی نہیں تھی۔

Check Also

پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری اور عدنان سمیع کے درمیان لفظی جنگ

گزشتہ منگل کو جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *