واشگٹن(پبلک پوسٹ)میٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کم عمر بچوں کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،انسٹا گرام میں اب کم عمر صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ لائیو براڈ کاسٹ والدین کی اجازت کے بغیر نہیں کرسکیں گے۔
میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا جس کی بنا پرآن لائن کم عمر صارفین کو زیادہ تحفظ مل سکے، میٹا کے فیملی سینٹر پر والدین16سال سے کم عمر صارفین کے اکاونٹس کو ہینڈل کرسکتے ہیں،انسٹا گرام کی پبلک پالیسی کی گلوبل ڈائریکٹر تارا ہوپکنز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے اکاونٹس کیلئیجن فیچرز اور تبدیلیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے، اسکا مقصد آن لائن انکے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
اس پابندی کا اطلاق 16 سال سے کم عمر انسٹا گرام صارفین پر ہوگا اور یہ ان سیفٹی فیچرز کا حصہ ہے جن کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا اور اس سیٹنگز کو ٹین اکاونٹس کا نام دیا گیا تھا،ایسا صرف انسٹا گرام میں ہی نہیں ہوگا بلکہ میٹا کی جانب سے فیس بک اور میسنجر کے کم عمر صارفین کے لیے بھی اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ 13 سے 15 سال کے صارفین پر زیادہ سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جیسے انہیں اپنے اکاونٹس کی کسی بھی سیٹنگز میں تبدیلی کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے،البتہ 16 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کو سیٹنگز میں تبدیلی کے لیے زیادہ نرمی فراہم کی گئی ہے۔