بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا

اسلام آباد((پبلک پوسٹ)) بھارت نے آبی دہشت گردی شروع کرتے ہوئے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا۔

بھارت کی جانب سے دریائے جہلم کا 5 ہزار کیوسک اور دریائے چناب کا 7 ہزار کیوسک پانی روک لیا گیا ہے۔

دریائے جہلم میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 49 ہزار کیوسک تھا، دریائے جہلم میں آج پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیو سک ہے، اسی طرح دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک تھا، جبکہ دریائے چناب میں آج پانی کا بہاؤ 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ون اور ٹو پر دو پن بجلی منصوبے تعمیر کر رکھے ہیں، دریائے جہلم پر غیر قانونی کشن گنگا اور وولر بیراج بنا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں دریاؤں پر بھارت اس سے پہلے بھی آبی دہشت گردی کرتا رہا ہے۔

Check Also

تجاوزات کیخلاف عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر میئر کراچی اور دیگر کو نوٹسز جاری

کراچی:سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *