لاہور((پبلک پوسٹ))پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں شائقین کیساتھ ہوئی لڑائی کے راز سے پردہ اٹھادیا۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے فینز کی جانب سے پرچی پُکارے جانے پر کہا کہ میں نہ کسی کرکٹر کا بیٹا ہوں، نہ سیاستدان کا بھانجا! اور کوئی بھی میرا رشتہ دار نہیں جو مجھے یہاں تک لایا ہو۔
انہوں نے کا کہا کہ میں ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، لوگوں کو میری پچھلی پرفارمنسز دیکھنی چاہیں، ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے محنت کی ہے، کسی کرکٹر یا سیاستدان کا رشتہ دار نہیں جو مجھے کوئی پرچی بلا سکے۔
خوشدل شاہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تماشائیوں کی جانب سے گالیاں دی جارہیں تھی، میں سالوں سے برداشت کررہا ہوں لیکن جب بات میرے ملک یا والدین کی ہو، تو خاموش نہیں رہ سکتا، اگر دوبارہ ایسا ہوا، تو ویسا ہی ردعمل دوں گا۔
انہوں نے ٹی20 میں جلد وکٹ گنوانے کے سوال پر کہا کہ کبھی میرے 25 رنز ٹیم کو جتوا دیتے ہیں جبکہ سینچری راہیگاں چلی جاتی ہے، ہمیشہ ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں۔
واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران خوشدل شاہ نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں خوشدل شاہ فینز کی جانب حملہ کرنے کیلئے بڑھے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور بیچ بچاؤ کرایا تھا۔