وہ پاکستانی جنہیں جاری کردہ ویزے منسوخ نہیںہوںگے‘بھارت کی وضاحت آگئی

نئی دہلی(پبلک پوسٹ) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کرنے کے فیصلے کا اطلاق بھارت میں طویل قیام کے اجازت نامے رکھنے والے پاکستانی ہندوؤں پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں منگل کو مبینہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت کی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے سارک ویزا استثنا اسکیم کے تحت پاکستانیوں کو جاری کیے جانے والے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

جمعرات کو جاری ایک وضاحت میں وزارت خارجہ نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق پاکستانی ہندو شہریوں کو پہلے سے جاری کردہ طویل مدتی کارآمد ویزوں پر نہیں ہوگا۔ دریں اثنا ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے بعد شمالی امریکا، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ جانے والی اس کی پروازیں متبادل توسیعی راستہ اختیار کریں گی۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *