ترک دلہن نے جہیز میں ملنے والا 1 کروڑ12لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا

ترکی کے صوبے باتمان سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن نے اپنے ولیمے کے موقع پر ملنے والا سونا فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا، جس کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذبۂ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصاً ان حالات میں جب “اسرائیلی” جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

Check Also

فیفا ورلڈکپ: مسلم کھلاڑیوں کیلیے’ پلیئر آف دی میچ‘ ٹرافی میں بڑی تبدیلی کردی گئی

فیفا نے 2026 فیفا ورلڈکپ کے دوران مسلم کھلاڑیوں کے مذہبی عقائد اور ثقافتی حساسیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *