حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام اآباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں دو روپے کی کمی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت دو روپے کمی کے بعد 254.63 روپے سے کم ہو کر 252.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258.64 روپے لیٹر سے کم کرکے 256.64روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا اور اس کا اطلاق اگلے پندرہ روز تک ہوگا۔

Check Also

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والادل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *