روہت شرماکے بعد بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہو گا؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا 

ممبئی (پبلک پوسٹ)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شبمن گل کو بھارت کا نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ بال کرکٹ سے روہت شرما کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد اوپنر کیلئے راستہ صاف ہوگیا ہے، وہ طویل فارمیٹ میں یہ ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، ان کے کپتان بنائے جانے کا اعلان 24 مئی تک متوقع ہے۔

شبمن گل سے قبل موجودہ نائب کپتان جسپریت بمراہ بھی قیادت سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے تھے تاہم انہیں فٹنس اور ورک لوڈ کی وجہ سے اس عہدے سے دور رکھا گیا ہے، بھارتی سلیکٹرز نئی جنریشن کو یہ ذمہ داری دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *