شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں،ابرار الحق کا افواج پاکستان کی نام نیا نغمہ ریلیز

پاکستان کے عالمی شہریت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے اپنے نئے ملی نغمے کو افواج پاکستان کی بھارت کیخلاف کامیابی کے نام کردیا۔

22 اپریل سے 9 مئی تک بھارت کی جانب سے لگائے گئے پہلگام واقعے کے الزامات اور جنگی جنون کو خاک میں ملانے پر پاک افواج کو قوم اور تمام فنکاروں کی جانب سے خوب سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

ایسے میں معروف گلوکار ابرار الحق نے بھی ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے افواج پاکستان کی بہادری اور کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ابرار الحق کے اس نغمے میں نہ صرف پاکستانی فوج کی کامیابی کو سراہا گیا ہے بلکہ قوم کے بلند حوصلے اور جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے میں جوش و ولولے کا رنگ نمایاں ہے جس میں بھارت پر شدید تنقید کی گئی ہے یہ نغمہ عوام میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

اس نغمے کی شروعات ’شیروں کی ایک ہی دھاڑ میں سندور گیا تیرا بھاڑ میں‘ سے ہوتی ہے جس کو صارفین کی جانب سے بھارت کو ان کے آپریشن سندور پر ایک دم درست جواب قرار دیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس نغمے کو شیئر کیا جا رہا ہے جس کو صارفین بےحد پسند کر رہے ہیں اور افواج پاکستان کی بہادری دنیا کیلئے مثال قرار دے رہے ہیں۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *