سابق بھارتی آرمی چیف اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے

بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نروا اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے۔

جنرل منوج نروا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے جنگ بھڑکانے کی باتوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم نہیں ہوتی، جنگ ایک سنگین معاملہ ہوتا ہے۔

بھارت کے سابق آرمی چیف نے مزید کہا کہ عوامی سطح پر بھرپور انداز میں جنگ پر اکسانے کی جس انداز میں کوشش کی گئی، وہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ سرحدی علاقوں میں آباد شہریوں بالخصوص بچوں پر ہولناک نفسیاتی اثرات مرتب کرتی ہے۔

جنرل منوج نروا نے کہا کہ اسی لیے جتنا ممکن ہو جنگ سے گریز کرتے ہوئے پرامن مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

Check Also

ایرانی میزائل اور ڈرون حملہ، کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تباہی،ایک شخص ہلاک 63 افراد زخمی

کویت کی وزارتِ صحت کے مطابق بدھ کی علی الصبح ایران کی جانب سے کویت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *