پاکستان

اسلام آباد خود کُش دھماکے کے بعد فورسز کی کارروائی، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار

ترلائی کلاں خود کُش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر خود کُش حملہ آور کے چار سہولت کار گرفتار کرلیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے …

Read More »

پنجاب میں بسنت پرفری ینگو رائڈ کا اعلان زبانی جمع خرچ نکلا

لاہور:پنجاب حکومت کا بسنت کے تینوں روز ینگو کے ذریعے یومیہ 60 ہزار مفت رائڈز فراہم کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ پنجاب حکومت اور ینگو کے درمیان بسنت کے تین دنوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار مفت رکشہ رائڈز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا تاہم حکومتی اعلان کے برعکس شہریوں کو ینگو رکشہ …

Read More »

بجلی فی یونٹ مزید مہنگی؛ فروری کے بلز میں صارفین پر اضافی بوجھ کی منظوری

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی فی یونٹ 28 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فروری کے ماہانہ بلوں میں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی …

Read More »

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سہولت بازار میں کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے حویلی لکھا کے سہولت بازار میں 2 مقامات پر کارروائی کی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے اور بکرے کا گوشت تلف کیا گیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے قبضے سے …

Read More »

ٹی 20 ورلڈ کپ: بیٹنگ لائن فلاپ، فہیم اشرف نے ہارا ہوا میچ جتوا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔ قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کی سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف نے جارہانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر …

Read More »

سونے کی قیمتوں میں ایک دن کے وقفے سے آج پھر بڑا اضافہ رکارڈ

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں صرف ایک ہی دن کے وقفے سے آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 117ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 967ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔ دوسری …

Read More »

عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد کر دی۔ راولپنڈی میں عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست کے متن …

Read More »

رمضان المبارک میں عدالتی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک کے عدالتی اوقات کار جاری کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات عدالتیں صبح ساڑھے 8 سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی، پیر سے جمعرات کے اوقات کار میں آدھے گھنٹے کا وقفہ شامل ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو عدالتی امور …

Read More »

ایک سال مکمل ہونے کے بعد متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

6 فروری 2025 کو متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کرنے کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواستیں 9 فروری کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ جسٹس راجہ انعام امین منھاس 9 فروری کو سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ عدالت …

Read More »

حکومت کا بجلی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں تبدیلی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردو بدل کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ تبدیلی کے تحت ماہانہ 300 اور 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے …

Read More »