پاکستان

ترسیلات زر بھیجنے اور وصولکرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

کراچی (پبلک پوسٹ): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی جو اہل خانہ کو ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کو ’راست‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ واضح رہے کہ ’راست‘ جدید ادائیگیوں …

Read More »

وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل، حافظ نعیم کا نام بھی شامل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 159 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔ قومی اسمبلی کے 32، پنجاب اسمبلی کے 50، سندھ اسمبلی کے 33، کے پی اسمبلی کے 28، بلوچستان اسمبلی کے 7 اور سینیٹ کے 9 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔ رکنیت معطل ہونے والے اراکین میں وفاقی …

Read More »

شہباز شریف نے ’’وزیراعظم صحت کارڈ‘‘ کا اجرا کردیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم نے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کے لیے مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے والے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا باقاعدہ اجرا کردیا۔ وزیراعظم صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجرا عوامی فلاح کے عزم کا تسلسل ہے اور حکومت عوام …

Read More »

سردیوں میں سینے کی جکڑن اور ناک کا بند ہونا؟ وجوہات اور دیسی حل جانیے

سردی کا موسم جہاں خوشگوار ہوا اور گرم کپڑوں کی راحت لے کر آتا ہے، وہیں بہت سے افراد کے لیے سینے میں جکڑن، ناک بند ہونا اور سانس لینے میں دشواری جیسی پریشانیاں بھی ساتھ لاتا ہے۔ موسمِ سرما کے دوران یہ مسئلہ خاص طور پر شہروں اور میدانی علاقوں میں زیادہ دیکھا جاتا ہے، جس کی کئی وجوہات …

Read More »

عمرکوٹ: خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش

عمرکوٹ کے گاؤں ہاشم پلی کی رہائشی خاتون کے یہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچوں میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، خاتون کو گزشتہ روز عمرکوٹ کے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور تینوں بچے صحت مند ہیں اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

Read More »

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، چیف سیکریٹری طلب

لاہور:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر جاری نوٹس کے مطابق چییف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 22 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن …

Read More »

گیس کی فراہمی 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ، کون سے صارفین متاثر ہوں گے؟

موسم سرما میں گیس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر سوئی سدرن انتظامیہ نے نیا قدم اٹھا لیا ہے۔ ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین، کیپٹو پاور پلانٹس اور سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو …

Read More »

ایل این جی کی قیمت میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: ایل این جی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی۔اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس جی سی کے لیے ایل این جی 5.26 فیصد سستی کردی گئی۔ اوگرا نے سوئی سدرن سسٹم کیلئے نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹو مقرر کر …

Read More »

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی (پبلک پوسٹ)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی کا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبارکا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3642 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز …

Read More »

کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، سیکھانی اور کوش گینگ کے10 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا

صادق آباد: کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بڑی پیش رفت، سیکھانی اور کوش گینگ کے 10 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔پولیس وارننگ کے بعد سیکھانی گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کر دیا، کوش گینگ کے ایک گروہ نے بھی سرنڈر کر کے پولیس کے سامنے پیشی دی۔ ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق …

Read More »