پاکستان

پاکستان میں شعبان کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

پاکستان میں شعبان المعظم کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق شعبان 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے اسپیس اینڈ اپرایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری 2026ء کو رات 00:52 پی ایس ٹی پر پیدا ہونے کی …

Read More »

تحریک تحفظ آئین پاکستان کاسندھ کا تین روزہ دورہ شروع ہوگیا

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سندھ کا تین روزہ دورہ شروع ہوگیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں وفد سندھ کے دورے پر روانہ ہوگیا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس اور اسد قیصر بھی شامل ہیں۔ تحریک تحفظ آئین کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کے لیے …

Read More »

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلیے اقدامات کررہی ہے، ایک خاص مقصد کے تحت تنقید کی جاتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں لیکن جو سڑکیں وفاق کو بنانا ہیں وہ سندھ حکومت نہیں بناسکتی۔ گزشتہ روز ایوان …

Read More »

بشری بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع

بشری بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبشرہ خاور مانیکا نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کے توسط سے درخواست دائر کی۔ دائر درخواست میں پنجاب حکومت ،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ موقف میں کہا گیا کہ بشری …

Read More »

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آج سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا، 20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں …

Read More »

کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھند کے باعث حد نگاہ 1500 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ …

Read More »

حکومت نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو ایک بار پھر ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر لیوی بڑھائی گئی، جس کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے …

Read More »

قومی اسمبلی اجلاس؛ اسپیکر نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمو دخان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ آغاز ہی میں اسپیکر نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔ اس موقع پر اسپیکر نے چیف وہپ کو اپوزیشن لیڈر کے …

Read More »

کے ڈی اے دفتر میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس حوالے سے جاری حکم نامہ کے مطابق سائلین سے رشوت یا کمیشن مانگنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پبلک ڈیلنگ کے تمام دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ …

Read More »

بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد بارے پالیسی تبدیل

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی حکومت کی بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے پالیسی تبدیل کر دی گئی۔بیرون ملک سے صرف رہائشی سکیم اور تحفے کے تحت ہی گاڑی درآمد کی جاسکے گی، پرسنل بیگیج کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزرات تجارت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی منظوری دے دی، …

Read More »